ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ

ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (آن لائن) وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لائسنس کی معطلی آرمز آرڈ یننس کے سیکشن ایک کی ذیلی شق بی کے تحت ہوگی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق لائسنس کی معطلی آرمز آرڈیننس کے سیکشن ایک کی ذیلی شق بی کے تحت ہوگی۔ عوام ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس 31 جنوری تک سیمی‘ نان آٹو میٹک لائسنس میں تبدیل کرائیں۔ وزارت داخلہ اعلامیے کے مطابق ڈی پی اوز ‘ ڈی سی اوز ‘ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ‘ پولیٹکل ایجنٹ نئے لائسنس کی تصدیق کر سکیں گے۔ وزارت داخلہ نے تصدیق کے بعد نان آٹو میٹک یا سیمی آٹو میٹیک اسلحہ لائسنس کیلئے نادرا دفاتر سے رابطہ کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -