پاکستان کو دباؤ میں لانے کیلئے دشمن ہر ہتھکنڈا استعمال کر رہاہے : احسن اقبال

پاکستان کو دباؤ میں لانے کیلئے دشمن ہر ہتھکنڈا استعمال کر رہاہے : احسن اقبال

  

نارووال(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرحدوں پر اس وقت شدید خطرات ہیں ،ہمارے دشمن پاکستان کو دباؤمیں لانے کیلئے ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، اسرائیل کے وزیر اعظم کا دورہ بھارت اور مودی کا دورہ امریکہ میں باہمی اشتراک کس کیخلاف ہے ؟اس وقت ہم سب کو یکجا ہو کر عالمی طاقتوں کو اتحاد کا پیغام دینا ہو گا،اپوزیشن کی سیاست انتشار ،دھرنوں اور ملک کو تقسیم کرنے کی ہے جبکہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت ،ترقی ،بجلی کے نئے منصوبوں سمیت امن کی بحالی کی سیاست کر رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں حافظ عبدالرحمن ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،وزیر داخلہ نے کہا کہ ہری پور کے جلسہ نے ثابت کر دیا کہ کہ عوام کے دلوں پر حکومت کرنے والے کو پانچ لوگ ہٹا نہیں سکتے،اپوزیشن جماعتوں کا لاہور کا جلسہ صرف اس لیے ناکام ہوا کہ عوام میں شعور آچکا ہے اور لاہوریوں نے اپوزیشن کے ایجنڈے کو رد کر دیا جس پر میں لاہور والوں کو مبارکباد دیتا ہو،احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے باعث پاکستان دنیا بھر میں ممتاز ہو گیا ہے اور اب اس منصوبے کے تحت لاکھوں پاکستانی نوجوانوں کو روز گار ملے گا،وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں واحد اسلامی ایٹمی طاقت کا بچانا ہے تو اپنی معشیت کو مضبوط کر نا ہو گااور مسلم لیگ ن پاکستان کی معشیت کو مضبوط کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،پاکستان میں امن کو بحال کر کے اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پاکستان کا ایشاء کا ٹاےئگر بنا رہی ہے،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال چوہدری نے کہا کہ مذہب کے نام پر لوگوں کو ورغلایاں جا رہا ہے کہ ایک ہفتے میں یہاں شریعت مصطفیؐ نافذ کی جائے جبکہ ہم میں سے کوئی شخص شریعت محمدی ؐنافذ کئے بغیر مسلمان نہیں ہو سکتا ،ہر کلمہ گوہ نے جب کلمہ پڑ لیا تو وہ شریعت محمدی ؐمیں آگیا جبکہ بین الاقوامی علماء نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی کہ پاکستان کا آئین عین اسلامی ہے ،لوگو ں کو آکسانے کیلئے نعرے بنائے جا رہے ہیں،جیسے ختم نبوتؐ کے نام پر ملک میں طوفان کھڑا کیا گیا جبکہ ختم نبوت ؐپر ایک بال برابر بھی شق پیدا کرے وہ مسلمان نہیں،ہم سب ختم نبوت ؐکے محافظ ہیں اور یہ عقیدہ ہمیں اپنے ماں باپ اور جان سے بھی زیادہ پیارا ہے،چکوال میں خادم رضوی محلے محلے گیا اور لوگوں سے کہا کہ اگر وہ ایمان رکھتے ہیں تو تحریک لبیک کو ووٹ دو اور اگر مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا تو کافر ہو جاو گے ،لوگوں کو پتہ چل گیا کہ خادم رضوی سیاست کر رہے ہیں اور اپنی جماعت کیلئے ختم نبوت کے نعرے کو استعمال کر رہے ہیں،وزیر داخلہ نے کہا کہ پیر سیالوی صاحب کا احترام ہے اور میں علماء کو ادب سے کہنا چاہتا ہوں کہ آج شریعت محمدی ؐکا تقاضا ہے کہ اس پسی ہوئی امت کو اقتصادی اور معاشی طاقت سے ہمکنار کیا جائے ،اسلام اس لیے نہیں آیا تھا اور نہ ہی ریاست مدینہ اس لیے قائم کی گئی تھی کہ ہم دنیا میں ناکام ریاستوں میں مسلمانوں کو ڈالے بلکہ ہم نے یہ ملک اس لیے حاصل کیا تھا کہ دنیا کو بتا سکیں کہ دورہ جدید میں اصلاف کے آفاقی اصولوں کی روشنی میں ایک جدید ریاست قائم کی جا سکتی ہے جہاں لوگوں کے بھوک ،معشیت اور دیگر مسائل ہو سکیں۔

احسن اقبال

مزید :

صفحہ اول -