ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق سرکاری،فوجی اعزازت کیساتھ سپردخاک

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق سرکاری،فوجی اعزازت کیساتھ سپردخاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد کو سرکاری اور فوجی اعزازت کے ساتھ اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں چیئرمین جوائینٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز سینتر فرحت اللہ بابر سمیت اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے شرکت کی جبکہ سائنسدان وکلا اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈاکٹر اشفاق احمد کے اہم کردار پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے اس طرح وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بے لوث خدمت پر ہر پاکستانی ڈاکٹر اشفاق احمد کا ممنون ہے۔ وزیراعظم نے غمزدہ خاندان کے لئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم ان کے غم میں شریک ہے۔ دریں اثنا ڈاکٹر اشفاق احمد کی تدفین کے بعد ان کی قبر پر وزیراعظم کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔
ڈاکٹر شفاق

مزید :

صفحہ اول -