حکومت نام کی کوئی چیز کہیں بھی نظر نہیں آرہی

حکومت نام کی کوئی چیز کہیں بھی نظر نہیں آرہی

  

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ثمینہ خالد گھرکی نے ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں میڈیا سے پوچھتی ہوں کہ کیا وہ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں تو مجھے یقین ہے کہ میڈیا بھی اس کا جواب نفی میں ہی دے گا کیونکہ حکومت عوام کو ڈلیور کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور اسی لئے آج ہر اطراف سے حکومت کے فیل ہونے کی آوازیں آرہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی کوئی کارکردگی ہوتی تو آج ہر ایک کی زبان پر یہ نہ ہوتا کہ حکومت نام کی کوئی چیز کہیں پر بھی نظر نہیں آرہی ہے اگر آج حکومت کی کوئی رٹ ہوتی تو سانحہ قصور اور سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسے واقعات نہ ہوتے اور زنیب کے قاتل ابھی تک بھی آزادی سے نہ گھوم رہے ہوتے یہ سب حکومت کی ناکامیوں کے چرچے ہیں جو زبان زد عام ہیں اور مہنگائی لا قانونیت اور قتل و غارت گری کی وجہ سے ہی حکومت نام کی کوئی چیز ڈھونڈنے سے بھی نہیں مل رہی ہے۔

ثمینہ خالد گھرکی

مزید :

صفحہ اول -