حکمران خود مستعفی ہو جائیں تو عزت بچ سکتی ہے

حکمران خود مستعفی ہو جائیں تو عزت بچ سکتی ہے

  

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم تو شروع دن سے ہی یہ کہہ رہے ہیں کہ (ن) لیگ کی حکومت ایک ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے اور اب تو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس صاحب نے بھی کہہ دیا ہے کہ حکومت عوام کو ڈلیور نہیں کررہی ہے اور حکومتی نااہلیوں کی وجہ سے آج عوام کھانے پینے کے نام پر نہ جانے کون کون سے زہر کھا رہے ہیں ،وہ روز نامہ پاکستان کے مقبول عام سلسلے ایشوآف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی حکومت کے پاس وقت ہے کہ وہ خود ہی مستعفی ہو جائے اسی میں اس کی عزت ہے اور اس کی رہی سہی ساکھ بھی بہتر ہو سکتی ہے لیکن میرا خیال ہے کہ حکومت ابھی بھی مزید زلیل و رسوا ہونا چاہتی ہے اور اس کے بعد ہی گھر جائے گی۔

فواد چودھری

مزید :

صفحہ اول -