حکومتی منصوبوں کا سپریم کورٹ آڈٹ کرائے

حکومتی منصوبوں کا سپریم کورٹ آڈٹ کرائے

  

مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری اطلاعات کامل علی آغا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کو پنجاب حکومت کے 10سالہ اور ن لیگ کی مرکزی حکومت کا سپیشل آڈٹ کرائیں تو دودھ پانی میں تبدیل ہونا ثابت ہو جائے گا وہ روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کے سلسلے ایشو آف دا ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی اور پنجاب حکومت نے عوامی بہبود کے منصوبے بنانے کی بجائے ایسے میگا پروجیکٹ بنائے ہیں جن میں انہوں نے اربوں کھربوں کی کمیشن وصول کی ہے ۔صحت تعلیم زراعت اور عام آدمی کے لئے کچھ نہیں کیا ان کی کارکردگی ہر شعبہ میں زیرو ہے اور ہر محاذ پر فیل ہوئے ہیں ہم چیف جسٹس کے موقف کی تائید کرتے ہیں پنجاب حکومت نے نمود و نمائش پر اربوں روپے خرچ کر دیئے لمبی کمیشن بھی وصول کی ان کا سپریم کورٹ سپیشل آڈٹ کرائے۔

کامل علی آغا

مزید :

صفحہ اول -