حکومتی کارکردگی جانچنے کا حق عوام کو حاصل ہے
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ عوام بہترین جج ہیں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی اور پنجاب حکومت سے ’’حساب‘‘ لینے اور کارکردگی جانچنے کا اختیار صرف پاکستان کے عوام کو ہے اور کسی کو نہیں ہے ہر ادارہ اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنے کا پابند ہے وہ ’’ایشو آف دا ڈے‘‘ میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نے حکومت اور اداروں کی حدود مقرر کر رکھی ہے اگر کوئی ان سے باہر آئے گا تو مسائل بڑھیں گے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں ملک سے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا بڑی حد تک خاتمہ کر دیا تعلیم وصحت پر توجہ مرکوز کی انہوں نے کہا کہ کسی کو ہماری کارکردگی پر سوالیہ نشان لگانے کا کوئی حق حاصل نہیں عوام بہترین جج ہیں اگر ہم نے خدمت نہیں کی تو اسی سال پتہ چل جائے گا تنقید کرنے والے دیکھ لیں 2018ء میں بھی عوام کی مدد سے حکومت ن لیگ ہی بنائے گی۔
یعقوب خان ناصر