عمران خان کو لاڈلہ نہ بنایا جاتا توپارلیمنٹ پر لعن طعن کی کبھی جرات نہ ہوتی:مریم نواز
اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کی رہنماء سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے عدلیہ کو شرم ناک کہنے ولے اور ججز کو گالیاں دینے والے کو اگر لاڈلہ نہ بنایا جاتا تو اس کو پارلیمنٹ کو گالی دینے کی کبھی جرات نہیں ہوتی۔ قانون سب کیلئے ایک ہوتا ہے تو لاڈلے کیخلاف بھی نہال ہاشمی جیسا ایکشن ہوتا، ان خیالات کا اظہار مریم نواز نے اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔
مریم نواز