ٹڑمپ کی صدارت کا ایک سال مکمل خواتین کا احتجاج

ٹڑمپ کی صدارت کا ایک سال مکمل خواتین کا احتجاج

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت کا ایک سال مکمل ہونے پر خواتین نے وائٹ ہاؤس کی جانب ما رچ کیا اور صدر کی پالیسیوں کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ امریکی صدر ٹرمپ کے صدارت کا دوسرے سال کا آغاز پہلے سے بدتر رہا۔خواتین نے وائٹ ہاؤس کی جانب مارچ کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کر دیا۔ واشنگٹن میں ہونیوالے مظاہرے میں خواتین نے موسیقی کا بھی سہارا لیا۔ میوزک کی دھنوں پر رقص کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔مظاہرین نے ٹرمپ کے جنسی سکینڈلز پر بھی ان کیخلاف نعرے بازی کی۔ مارچ پر ٹویٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ملک کا موسم خوبصورت ہے، خواتین کو مارچ حکومتی کامیابیوں پر کرنا چاہیے۔

مزید :

صفحہ اول -