نکیال سیکٹر ، انڈین فوجی کی بلا اشتعال فاؤنگ سے 2 افراد شہیدد، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی پانچویں بار طلبی

نکیال سیکٹر ، انڈین فوجی کی بلا اشتعال فاؤنگ سے 2 افراد شہیدد، بھارتی ڈپٹی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ بددستور جا ری جس کی نتیجے میں مقامی خاتون سمیت 2افراد شہید اور 3زخمی ہوگئے جس کے بعد بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جی پی سنگھ کو پانچویں بار طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا اتوار کے روز ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایل اور سی اور ورکنگ باؤنڈری پر 20اور21 جنوری کو بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی نتیجے میں مقامی خاتون سمیت 1شخص شہید ہوگیا جبکہ 3افراد زخمی ہوئے شہید ہونیوالوں میں 33 سالہ دل محمد ولد جان محمد اور 25 سالہ نفیسہ زوجہ کامران جبکہ زخمیوں میں 26 سالہ صاحبہ زوجہ ماجد، چھ ماہ کی بچی نور دختر ماجد اور 38 سالہ نسیمہ زوجہ خادم حسین شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ بھارتی فوج کی فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز نے موثر کارروائی کی جس کے نتیجے میں بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔جس کے بعد بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جی پی سنگھ کو فوری طور پر دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور اسے آگاہ کیا گیا کہ بھارتی فورسز جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہی ہیں انہیں لگام دی جائے اس موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ حوالے کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
بھارتی فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -