زینب قتل کیس میں پیش رفت ، ایسا کوئی ادارہ نہیں جو تحقیقات میں شامل نہ ہو : رانا ثنا اللہ

زینب قتل کیس میں پیش رفت ، ایسا کوئی ادارہ نہیں جو تحقیقات میں شامل نہ ہو : ...

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے زینب قتل کیس میں کافی پیشرفت ہوئی ہے ایسی کوئی ایجنسی یا ا د ا رہ نہیں جوسانحہ قصورکی تحقیقات میں شامل نہیں۔ میڈ یا سے گفتگوکرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا طاہرالقادری اوران کے حامیوں کا ایجنڈاانتشارپھیلاناہے یہ لوگ سا ڑھے4سا ل سے ملک میں انتشارپھیلا رہے ہیں۔ طاہرالقادری اوران کے حامی ماڈل ٹاون پرسیاست چمکارہے ہیں مال روڈ پرتمام سازشی ایک سٹیج پرجمع ہوئے تھے ۔وہاں جلسے کی خالی کرسیاں قائدین کو منہ چڑھارہی تھیں۔ شیخ رشیداستعفے کا اعلان کرکے نظر نہیں آرہے۔ امیدہے خیرکی قوتیں کامیاب اورشرکی قوتیں ناکام ہونگی،میرا استعفا اورنوازشریف خاندان کی سیاست ایک ساتھ ہی جائے گی۔انکا مزید کہنا تھا قادری اور اس حواریوں 30مئی تک تاریخ پہ تاریخ دیتے رہیں گے، آئند ہ الیکن میں ترقی اور انتشار کے مابین مقابلہ ہوگا شر اور انتقام کی قوتیں الیکشن میں ناکا ہو جائیں گی، طاہر القادری اور اپوزیشن جماعتیں کا ایجنڈ ملک میں عدم استحکام اور انتشار پھیلا کرعوام کے فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کو روکنا ہے مگرپاکستان کی کے غیور عوام انکی ہر کوشش کوناکام بناینگے الیکشن وقت پر ہی ہوگئے اور 2018ء کا میں ہونے والے انتخابات ایک ریفرنڈم ہوگا اور ووٹرپرچی کی طاقت سے فیصلہ کرینگے کہ گزشتہ پانچ سال میں سازشوں کے باجودعوام کی بہترکیلئے کس نے کام کیا مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے عوام پارٹی کے سربراہ نوازشریف کیساتھ کرتے ہیں اور آئندہ بھی انکی جماعت کو بھاری اکثریٹ سے کا کراینگے شیخ رشید استعفیٰ کے اعلان کے بعد اب شیطان کی طرح قید ہوچکے ہیں قادری کے جلسے میں سب لعنتیں ایک سٹیج پر اکٹھے بیٹھے تھے طاہر القادری نے ساڑھے سال سے انتشار کی سیاست کی ہے ،زینب کیس میں ملک کی تمام ایجنسیاں کام کررہی ہیں جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا ،،چیف جسٹس پورے ملک کیلئے باعزت ہیں سپریم کورٹ سے سیاستدانوں اور افسران کو اس طرح ریمارکس ملنا افسوناک ہیں جب جج افسران کی بے عزتی کریں گے تو پھر وہ کام کیا خاک کریں گے ۔

رانا ثناء

مزید :

صفحہ اول -