پارلیمنٹ پر آنچ نہیں آنے دینگے ، گالی دینے والوں کا محاسبہ کیا جائیگا : آصف زرداری

پارلیمنٹ پر آنچ نہیں آنے دینگے ، گالی دینے والوں کا محاسبہ کیا جائیگا : آصف ...

  

لاہور(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے گزشتہ سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر اوران کے شوہر غلام ربانی کھر نے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت پیپلزپارٹی کی جانب سے پانچ فروری کو لاہور کے علاقہ موچی گیٹ میں جلسہ عام کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا ، ملاقات میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پارلیمنٹ کے تحفظ کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور پارلیمنٹ کو گالی دینے والوں کا سخت محاسبہ کرینگے کیونکہ ایک سیاستدان کیلئے پارلیمنٹ نہایت ہی معتبر جگہ ہے لہٰذا پیپلز پارٹی پارلیمنٹ پر کوئی آنچ نہیں آنے دیگی اور کسی بھی غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کرینگے ۔

زرداری

مزید :

صفحہ اول -