ٹرمپ حکومت کا تعطلی کا شکار ، شٹ ڈاؤن کے بعد سینیٹ حکومتی فنڈنگ کیلئے کلیدی ووٹنگ آج ہو گی

ٹرمپ حکومت کا تعطلی کا شکار ، شٹ ڈاؤن کے بعد سینیٹ حکومتی فنڈنگ کیلئے کلیدی ...

  

واشنگٹن ( آن لائن)امریکی سینٹ کے سرکردہ ریپبلیکن رکن نے حکومتی فنڈنگ اقدام کے تحت کلیدی ووٹنگ کیلئے آج کا دن رکھ دیا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اگلے ہفتے ڈیووس سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت اب مشکوک ہوسکتی ہے ۔قانون سازارکان مختصر مدت کے بل پر متفق نہ ہونے کے بعد سے تلخ الزامات کا تبادلہ کر رہے ہیں جب حکومت چالو رکھنے کا معاملہ جمعہ کو رات گئے ختم ہوا جس سے وفاقی حکومتت تعطلی کاشکار ہوئی۔سینٹ کے اکثریتی رہنما مچ میکونل نے کہا ہے کہ میں آپ کو یقین دلاتاہوں کہ ہم ووٹنگ پیر کو1:00 بجے کریں گے جب تک ایسا جلد کرنے کی خواہش ہو۔ دوسری جانب ٹرمپ کی اگلے ہفتے ڈیووس سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت اب مشکوک ہوسکتی ہے کیونکہ وفاقی حکومت بجٹ کے معاملے پر جزوی طور پر معطل ہوگئی ہے ۔یہ بات وائٹ ہاؤس نے بتائی ہے۔وہائٹ ہاؤس کے بجٹ ڈائریکٹر میک ملوانی نے صحافیوں کوبتایا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر ڈیووس کے حوالے سے غور کررہے ہیں۔ٹرمپ کے ایڈوائزر نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ صدر رواں اختتام ہفتہ فلوریڈا نہیں جائیں گے جس طرح کہ ابتدائی طور پرطے تھا۔

امریکہ

مزید :

علاقائی -