ٹھٹھہ ، سربراہ واٹر کمیشن کے متعددپمپنگ سٹیشن اور فلٹر پلانٹوں کے دورے
ٹھٹھہ(آن لائن)واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرامیر ہانی مسلم نے درخواست گذار ایڈووکیٹ شہاب اوستو اور ایم ڈی واٹر بورڈ ہاشم رضا زیدی کے ہمراہ کراچی کو پانی کی فراہم کرنے والے پپری پمپنگ اسٹیشن، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن، گھارو فلٹر پلانٹ اور چلیا میں واٹر بورڈ کی واٹرٹیسٹنگ لیبارٹری کا دورہ کرکے کراچی کو فراہم کیے جانیوالے پانی کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن اور گھارو فلٹر پلانٹ میں ایم ڈی واٹر بورڈ سید ہاشم رضا زیدی اور دیگر افسران سے معلومات حاصل کیں جبکہ چلیا کے مقام پر کراچی کو پانی فراہم کرنے والی کینجھر گجو کینال کا معائنہ کیا اور قریبی واقع واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری میں پانی کی ٹیسٹنگ کے مختلف مراحل لیبارٹری ٹیکنیشن سے معلوم کیے اور پریکٹیکل کروائے اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ لیبارٹری میں مائکرو بائیولوجسٹ تعینات نہیں ہے جس کی وجہ سے مشکلات ہو رہی ہیں اس موقع پر میڈیا سے جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم نے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو دعا دیتا ہوں انشااللہ سب ٹھیک کردیں گے۔ اس موقع پر درخواست گذار ایڈووکیٹ شہاب اوستو نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم صرف کراچی کو پانی کی فراہمی کے سلسلے میں جائزہ لینے آئے ہیں اور جلد ہی دوبارہ دیہی اور شہری واٹر سپلائی اور ڈرینج کی اسکیموں کے لیے آئیں گے۔