راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی تیسری عدالت کا باقائدہ آغاز

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی تیسری عدالت کا باقائدہ آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آن لائن) راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی تیسری عدالت کا باقائدہ آغاز کر دیا گیاہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو تیسری خصوصی عدالت کا جج مقرر کیا گیا ہے قبل ازیں انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالتوں نے اپنے قیام کے بعد20سال میں گورنر پنجاب قتل کیس ،سابق وزیر اعظم شوکت عزیز حملہ کیس،سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹوقتل کیس کے علاوہ حساس مقامات اورامام بارگاہوں و مساجد پر بیشتر بم دھماکوں سمیت دہشت گردی کے 4ہزار سے زائدسنگین نوعیت کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا ۔ 1997میں راولپنڈی میں انسداددہشت گردی کی پہلی عدالت کا قیام عمل میں آیا اور سیف اللہ بٹر کو پہلا جج مقرر کیا گیا ۔ راولپنڈی سمیت پنجاب کے3شہروں میں دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کا آغاز کیا گیا ہے لاہور ہائی کورٹ نے مقدمات کے سپیڈی ٹرائل کے لئے 3ماہ قبل ساہیوال میں نئی جبکہ گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں اضافے کے احکامات جاری کئے تھے جس کے تحت ساہیوال اور گوجرانوالہ کے بعد راولپنڈی میں بھی دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر3کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اس ضمن میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحیم کو دہشت گردی کی نئی عدالت جج مقرر کیا گیا ۔
تیسری عدالت

مزید :

علاقائی -