فرانس میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، مبینہ داعشی گرفتار

فرانس میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، مبینہ داعشی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس(این این آئی)فرانس میں پولیس نے ایک مشتبہ ’داعشی‘ شدت پسند کو حراست میں لے کر دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے ایک داعشی شدت پسند کو گرفتار کیا ہے جس کی عمر33 سال بتائی جاتی ہے، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ شدت پسند فرانس میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا جسے جنوبی شہر نیم سے داخلی سلامتی کے ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار کیاہے۔ملزم کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے تاہم اس کی نشاندہی نہیں کی گئی۔عدالت میں پیش کئے جانے کے موقع پر اس کے خلاف مجرمانہ دہشت گرد گروپ کے ساتھ تعلق کا الزام عائدکیا گیا، عدالت نے تفتیش مکمل ہونے تک ملزم کو پولیس کی تحویل میں دینے کا حکم دیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک فوٹیج بھی ملی ہے جس میں اسے گذشتہ برس موسم گرما میں داعشی خلیفہ ابو بکر البغدادی کے ہاتھ پر بیعت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
گرفتار

مزید :

علاقائی -