متحد عراق کے حق میں ہیں، ایرانی صدر

متحد عراق کے حق میں ہیں، ایرانی صدر

  

تہران (آن لائن)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے ان کی حکومت عراق کے اتحاد کی خاطر کردوں سے تعلقات مزید بہتر بنانا چاہتی ہے ۔ روحانی نے یہ بیان کرد رہنما بارزانی کے دورہ ایران کے دوران دیا۔ گزشتہ برس پچیس ستمبر کو آزادی سے متعلق متنازعہ ریفرنڈم کے بعد بارزانی کا یہ پہلا دورہ ایران تھا۔ کئی ممالک کی طرح تہران حکومت نے بھی اس ریفرنڈم کی مخالفت کی تھی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حسن روحانی نے عراق کے اتحاد کے لیے کردوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید :

علاقائی -