سیہون، ا نڈس ہائی وے پر مسافر کوچ کو حادثہ ، ایک جاں بحق ،15 زخمی

سیہون، ا نڈس ہائی وے پر مسافر کوچ کو حادثہ ، ایک جاں بحق ،15 زخمی

  

سیہون (آن لائن ) انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی جس کی وجہ سے ایک مسافر جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،کوچ ایک گاڑی کو اوورٹیک کر رہی تھی ڈرائیور تیز رفتاری کی وجہ سے اس پر قابو نہیں رکھ سکا اور کوچ الٹ گئی۔ حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

حادثہ

مزید :

علاقائی -