امریکہ ،آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،2ہلاک

امریکہ ،آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،2ہلاک

  

کیلی فورنیا (آن لائن)امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکہ آرمی کاہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر گیا جس کے بعد پورے علاقے میں دھوائیں کے بادل چھا گئے اور فوری طور امدادی ٹیمیں بھی روانہ کر دی گئیں ، ہلاک ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ امریکہ کے فوجی ترجمان نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر نے پائلٹ کی ٹریننگ کے لئے اڑان بھری تھی لیکن فنی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔

مزید :

علاقائی -