جہانیاں، گھریلو جھگڑے پردیور نے بھاوج کاسر تن سے جدا کر دیا،ملزم گرفتار

جہانیاں، گھریلو جھگڑے پردیور نے بھاوج کاسر تن سے جدا کر دیا،ملزم گرفتار

  

جہانیاں (آن لائن) نواحی گاوں 113دس آر میں گھریلو جھگڑء پردیور نے بھاوج کاسر تن سے جدا کر دیا ،خود بھی ٹرین کے آگے لیٹ کر خودکشی کی کوشش کی،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیل کے مطابق مقتولہ نسرین بی بی کاملزم ملک عبد الرزاق سے جھگڑا ہوا تھا مقتولہ گاؤں کے دربار میں حاضری کے لیے گئی ملزم نے اس کاتعاقب کیا اور دربار کے اندر ملزم نے تیز دھار چھری سے نسرین بی بی کا سر تن سے جدا کردیا۔ملزم رزاق موقعہ سے فرار ہوگیا۔ رات گئے ملزم نے ٹرین کے آگے لیٹ کر خودکشی کی کوشش کی۔مگر ٹرین قریب آتے ہی ملزم بھاگ کھڑا ہوا۔قریبی آبادی کے لوگوں نے اسے پکڑ لیا خون آلودہ لباس پر اس نے بتایا کہ اس نے اپنی بھاوج کو قتل کیا ہے وہ بھی خودکشی کرنا چاہتا تھا مگر خوف کی وجہ سے ٹر ین آتے ہی وہ بھاگ کھڑا ہوا۔ملزم نے قتل کی یہ وجہ بتائی مقتولہ گھر کے آگے سے گزرنے پر گالیاں نکاتی تھی اسی رنجش کی وجہ میں نے اسے قتل کیاہے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مزید :

علاقائی -