سی سی پی او لاہور نے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا

سی سی پی او لاہور نے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ اللہ پاک نے ہمیں عوام کی جان ، مال اور عزت کے تحفظ کے لئے مامور کیاہے۔گزشتہ روز سی سی پی او لاہور نے سارے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا تھا جس پر تمام ایس پی حضرات نے شہر کے مختلف گرجا گھروں،پارکوں، حساس مقامات اور اہم تنصیبات کا دورہ کر کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور فول پروف حفاظتی انتظامات کئے گئے۔ سی سی پی اولاہور نے اس موقع پر مزید کہا کہ لاہو رپولیس کے جوان شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر 24گھنٹے خدمت میں مصرو ف ہیں۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مامور اہلکاروں کو کڑی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔شہر کے مختلف مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز جاری ہیں جن میں کرائے داروں کے کوائف کی چیکنگ بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے کی جارہی ہے۔
شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول سے باخبر رہیں اور کسی مشکوک چیز یا شخص بار ے 15یا 8330پر اطلاع دیں۔شہر ی اپنے گلی محلوں میں کسی بھی اجنبی شخص پر کڑی نظر رکھیں۔

مزید :

علاقائی -