مغلپورہ ، 25سالہ نامعلوم نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ، پوسٹمارٹم کیلئے منتقل

مغلپورہ ، 25سالہ نامعلوم نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ، پوسٹمارٹم کیلئے منتقل

  

لاہور(خبرنگار) مغلپورہ کے علاقے سے 25سالہ نامعلوم نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مغلپورہ کے انڈر پاس کے قریب 25سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش پڑی دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر نے کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ قتل ہے یا ایکسیڈنٹ کا نتیجہ، اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ اورمتوفی کے ورثا کے ملنے پر سامنے آئیں گے۔

مزید :

علاقائی -