پنجاب ، 24گھنٹوں میں 812ٹریفک حادثات ، 6افراد جاں بحق ،536زخمی

پنجاب ، 24گھنٹوں میں 812ٹریفک حادثات ، 6افراد جاں بحق ،536زخمی

  

لاہور(خبرنگار) لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب کے812مختلف مقامات پرگذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں536افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ ان حادثات میں368افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں 6افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 391 ڈرائیور، 15 کم عمر ڈرائیور، 397 مسافراور122پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ198ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 194 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 63حادثات میں 75 متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 57 حادثات میں 62 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 910 متاثرین میں 728 مرد اور 182 خواتین شامل ہیں۔ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 669 موٹر سائیکلز، 115 آٹو رکشے، 72 موٹر کاریں، 10 مسافر بسیں، 40 وین، 23 ٹرک اور 76 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -