لاہور ، سخت پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ، پولیس قاتل کھیل کو روکنے میں ناکام

لاہور ، سخت پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ، پولیس قاتل کھیل کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں سخت پا بندی کے با وجود بھی پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہورمیں پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود بھی نوجوان چھتوں پر چڑھ کر پتنگ بازی کرتے رہے ۔ پولیس قاتل کھیل کو روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور خانہ پری کرنے کے لئے بے قصور نوجوانوں کو گھروں سے اٹھا کر ان کے خلاف مقدمات درج کرکے افسران کو سب اچھا کی رپورٹ دے رہی ہے ۔ پتنگ بازی جن علاقوں میں عروج پر رہی ان میں تھا نہ بھاٹی گیٹ، شاہد رہ، شفیق آ باد ، راوی روڈ، لا ری اڈا، بادامی باغ، اسلام پورہ ، داتا دربار،مستی گیٹ، نولکھا،گوالمنڈی، موچی گیٹ، مصر ی شاہ، شاد باغ، قلعہ گجر سنگھ، گڑھی شاہو،سول لائنز،لٹن روڈ،مزنگ، شالیمار، گجر پورہ، مغل پورہ، غازی آ باد ،ہر بنس پورہ ،باغبا نپورہ ،بر کی ، فیکٹری ایریا ، مناواں ، ڈیفنس سی ،لیاقت آ باد ،گارڈن ٹاؤن ،اچھرہ، ،گلبر ک ،کا ہنہ ،کوٹ لکھپت ،ساندہ ، اقبال ٹاؤن ،وحدت کالو نی ،گلشن اقبال ،گلشن راوی ،سمن آ باد،، نواں کوٹ، شیرا کوٹ،رائیونڈ سٹی،نواب ٹاؤن،چو ہنگ ، ٹاؤن شپ، ، ستو کتلہ، ڈیفنس اے کے علاقے شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -