گجر پورہ سے ملنے والی لاش کا معمہ حل، تشدد سے ہلاک کیا گیا

گجر پورہ سے ملنے والی لاش کا معمہ حل، تشدد سے ہلاک کیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبرنگار) گجر پورہ کے علاقہ میں نوجوان رضوان کو مبینہ تشدد سے ہلاک کیا گیا۔ پولیس نے مقتول کی والدہ کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چائنہ یکم کے قریب واقع ماڈل بازار سے پولیس کو دو روز قبل ایک نوجوان کی نعش ملی تھی۔ پولیس نے اسے نشئی قرار دے کر نعش مردہ خانہ میں جمع کروادی تھی۔ ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نوجوان رضوان کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ اس کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔ نوجوان کی والدہ کا کہنا ہے کہ اسکے بیٹے کو پولیس نے تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتارا ہے جبکہ پولیس کا کہناہے کہ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ نوجوان کو پولیس نے تشدد کا نشانہ نہیں بنایا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے نوجوان رضوان نشے کا عادی تھا۔

مزید :

علاقائی -