مختلف مقامات پر گودام اور گھر میں آتشزدگی ، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

مختلف مقامات پر گودام اور گھر میں آتشزدگی ، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

  

لاہور(خبرنگار) لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر گودام اور گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقے بند روڈ کے قریب پلاسٹک کے گودام میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آ گ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام میں موجود پلاسٹک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے کارروائی کر کے آگ پر قابو پالیا ۔ادھر ستوکتلہ کے علاقے این ایف سی کالونی ویلنشیا ٹاؤن میں واقع گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر، الیکٹرانکس اور گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا تاہم اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

مزید :

علاقائی -