ورلڈ الیون ہاکی میچ پر جامع ٹریفک انتظامات،کوئی سڑک بند نہیں کی گئی

ورلڈ الیون ہاکی میچ پر جامع ٹریفک انتظامات،کوئی سڑک بند نہیں کی گئی

  

لاہور(خبرنگار) ورلڈ الیون ہاکی میچ کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کی سہولت کیلئے جامع ٹریفک انتظامات کئے گئے اور کسی بھی سڑک کو ٹریفک کیلئے بند نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مال روڈ ،جیل روڈ،کینال روڈ،فیروز پور روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ سمیت دیگر اہم شاہراؤ ں پر ٹریفک رواں دواں رہی ۔ اس موقع پر سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے بھر پور جوش و جذبہ اور منفرد اندازمیں لوگوں کو خوش آمدید کہا گیا اور شہریوں میں پھول ،ٹریفک قوانین پر مبنی آگاہی پمفلٹ اور بچوں میں کینڈیز تقسیم کی گئیں۔ سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے قذافی اسٹینڈیم کے گردونواح اور قذافی اسٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک آگاہی کیمپ بھی لگائے گئے۔اس کے علاوہ ٹریفک ریڈیوFM88.6اور راستہ ایپ کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جاتا رہا۔چیف ٹریفک آفیسر لاہوررائے اعجاز احمد نے کہاکہ ٹریفک پلان کو کامیاب بنانے پر سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کی مشکور ہے۔

مزید :

علاقائی -