ٹریفک ٹیم کا ٹی آرایس ایف اور اٹلس ہنڈا کی معاونت سے آگاہی کیمپ

ٹریفک ٹیم کا ٹی آرایس ایف اور اٹلس ہنڈا کی معاونت سے آگاہی کیمپ

  

لاہور(خبرنگار) چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے ٹی آرایس ایف اور اٹلس ہنڈا کی معاونت سے چونگی امرسدھو میں ٹریفک آگاہی کیمپ لگایا۔ ٹریفک آگاہی کیمپ میں آنے والوں میں تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر ٹی آرایس ایف کے چیئرمین خورشید الزمان خوشحالی، اٹلس ہنڈا کے نیشنل سیفٹی مینیجرتسلیم شجاع ،، انسپکٹر نازیہ باقر، طلبا وطالبات اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ چونگی امرسدھو میں لگائے گئے کیمپ میں لوگوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے خصوصاََ کمسن بچوں کی ڈرائیونگ کے حوالے سے حوصلہ شکنی کے بارے میں آگاہی لیکچر دیا گیااور ٹریفک آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ بعد ازاں سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے ٹریفک آگاہی کیمپ میں آئے ہوئے بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔

مزید :

علاقائی -