ریلوے پولیس کی فرض شناسی، لاکھوں مالیت کا سامان اصل مالکہ کے حوالے

ریلوے پولیس کی فرض شناسی، لاکھوں مالیت کا سامان اصل مالکہ کے حوالے

  

لاہور(خبرنگار) ریلوے پولیس نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاکھوں روپے کا سامان اصل مالکہ کے حوالے کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی رہائشی خاتون آمنہ تاثیر لاہور سے کراچی جانے کے لئے بزنس ٹرین کے وقت ریلوے اسٹیشن پہنچی جہاں پر سامان سکیننگ مشین سے برائے چیکنگ گزارا گیا تو خاتون اپنا سامان اٹھاتے ہوئے ایک بیگ وہیں بھول گئی اور خود بزنس ٹرین میں سوار ہو گئی ۔ ریلوے پولیس نے لاوارث بیگ کو قبضہ میں لے لیا اور بیگ کے مالکان کی تلاش کے لئے ایس ایچ او عبدالعزیز نے اپنی موجودگی میں کھلوایا تو اس کے اندر سے تقریباً 7لاکھ مالیت کے مختلف نوعیت کے طلائی زیورات ، قیمتی گھریلو کپڑے اور ایک عدد فائل برآمد ہوئی جس پر موبائل نمبر درج تھا ۔ ایس ایچ او نے کال کی تو آمنہ تاثیر سے رابطہ ہوا جس نے بتایا کہ یہ اس کا بیگ ہے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد بیگ خاتون کے حوالے کردیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز شارق جمال خان نے اچھی کارکروگی دکھانے پر ملازمین کو سرٹیفکیٹ و انعام دینے کا اعلان کیاہے ۔

مزید :

علاقائی -