انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار ، مقدمہ درج

انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار ، مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبرنگار) ایف آئی اے انسانی سمگلنگ سرکل کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار ، مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے انسدادانسانی سمگلنگ سرکل نے کارروائی کر کے ملزم زاہد اقبال کو حراست میں لے لیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم لوگوں کوغیرقانونی طورپرجنوبی افریقہ بھیجتا تھا۔ ملزم نے فرزند نامی شہری سے ساڑھے7لاکھ روپے لے کر افریقہ بھجوایا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

مزید :

علاقائی -