صوبائی دارالحکومت ، چوروں ڈاؤؤں نے شہریوں کو ایک روز میں 85لاکھ سے زائد کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت ، چوروں ڈاؤؤں نے شہریوں کو ایک روز میں 85لاکھ سے زائد کی ...

  

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی و راہزنی کی درجنوں وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی ، موبائل فونز اور گاڑیوں مرحوم جبکہ مزاحمت پر ایک شہری کوشدید زخمی کر دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق برکی کے علاقہ میں برکی روڈ پر دو ڈاکوؤں نے شہری وقار اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے اور مزاحمت پر شدید زخمی کردیا۔ زخمی وقار کو سروسزہسپتال میں داخل کروادیا گیاہے۔شفیق آباد کے علاقہ بند روڈپر واقع ایک پلاسٹک کے گودام میں تین ڈاکو گھس گئے اور لوٹ مار کے دوران 3لاکھ سے زائد کی نقدی ، 5موبائل فونز اور قیمتی کلائی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ڈیفنس سی کے علاقے میں دوڈاکو شیراز کے گھر میں گھس گئے اور 10لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈیفنس اے کے علاقے میں فیاض چودھری کے گھر سے دو ڈاکو 9لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور قیمتی سامان لوٹ فرار ہوگئے۔ اسی طرح ملت پارک کے علاقے میں واجد کے گھر سے 8لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور قیمتی سامان ، وحدت کالونی میں جواد کے گھر سے ڈاکوؤں نے 7لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیوات،نقدی اور قیمتی سامان ، گجر پورہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے فرخان کے گھر سے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور قیمتی سامان ، راوی روڈ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے شہزاد کے گھر سے ساڑھے چھ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور قیمتی سامان ، سٹی رائیونڈ کے علاقے میں رحمت کے گھر سے ساڑھے ساتھ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا ۔ سبزہ ار میں ڈاکوؤں نے امین اور فیملی سے ساڑھے تین لاکھ مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور موبائل فونز ، ہنجر وال کے علاقے میں شرافت اور فیملی سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور موبائل فون، ریس کورس کے علاقے میں ضیاء اور فیملی سے دو لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چھین لی جبکہ اچھرہ میں جمشید اور فیملی سے چار لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیوات،نقدی اور موبائل فون چھین لئے۔ نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے شریف اور اس کے دوست سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون ، مانگا منڈی کے علاقے میں ماجد سے 20ہزار روپے اورموبائل فون ، اکبری گیٹ کے علاقے میں عقیل سے 30ہزار روپے اور موبائل فون ، نیو انارکلی میں ریاض سے ایک لاکھ اور موبائل فون ، گلبرگ میں مس نورین سے پچاس ہزار وپے اور طلائی چین ، نشتر کالونی میں صابر سے دو لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لئے۔ کاہنہ میں وسیم احمد کی حویلی سے چور پانچ لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے ۔ علاوہ ازیں موچی گیٹ سے سلیم، شاہدرہ سے فراز ، ساندہ سے جاوید کی کاریں چوری ہو گئیں جبکہ سمن آباد سے وسیم، یکی گیٹ سے جمال ، لوئر مال سے وارث ، سول لائن سے پرویز ، مزنگ سے جمیل ،ملت پارک سے اقبال، اقبال ٹاؤن سے نوید کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -