پولیس کی کارروائی، 25 پتنگ بازاور ایک ویلر کوگرفتار کرلیاگیا

پولیس کی کارروائی، 25 پتنگ بازاور ایک ویلر کوگرفتار کرلیاگیا

  

لاہور (خبرنگار)پولیس نے شہر میں پتنگ بازوں اور ویلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے25 پتنگ بازاور ایک ویلر کوگرفتار کرلیاہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر شہر میں پتنگ بازی اور ون ویلنگ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا جس پر شہر میں21مقدمات درج کرکے25پتنگ بازوں اور ایک ویلر کوگرفتارکیا گیا ہے ۔ ملزمان کے قبضہ سے 60سے زائد پتنگیں،15چرخیاں اور20پنی ڈور برآمدکی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -