شیخوپورہ :کارخانے میں آتشزدگی ، لاکھوں کی مالیت کا سامان جل کر خاکستر

شیخوپورہ :کارخانے میں آتشزدگی ، لاکھوں کی مالیت کا سامان جل کر خاکستر

  

شیخوپورہ (بیورورپورٹ) تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ خالد روڈ محلہ بہاری میں روئی کے کارخانہ میں آتشزدگی ، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، بتایا گیا ہے کہ حاجی صادق نامی شہری کے کارخانہ کی دو منزلہ عمارت کو آگ اس وقت لگی جب قریبی گھر میں شادی کی خوشی میں آتشبازی کی جارہی تھی جبکہ سامان آتشبازی کی چنگاریاں روئی پر گرنے سے اس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دومنزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعہ کی اطلاع پاکر ریسکیو 1122اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے دو گھنٹوں کی مسلسل محبت کے بعد آگ پر قابو پایا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کارخانہ میں موجود لاکھوں روپے کاسامان جل کر خاکستر اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

مزید :

علاقائی -