چھانگا مانگا : ڈکیتی و راہزنی کی واردتیں کرنے والا گروہ گرفتار

چھانگا مانگا : ڈکیتی و راہزنی کی واردتیں کرنے والا گروہ گرفتار

  

چھانگامانگا(نامہ نگار) چھانگامانگا پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں کرنے والوں کا گروہ گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی ہدایت پر اے ایس پی عمران خاں کی نگرانی میں ایس ایچ او چھانگامانگا سردار محمد حسین ڈوگر نے چھانگامانگا اور اس کے گرد ونواح میں وارداتیں کرنے والے خطرناک گروہ کی سرکوبی کے لیے ایس آئی رانا مختاراحمد، طاہر خاں، محمد حنیف ، محمد علی ، محمد یٰسین، محمد اقبال پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے شہزاد عرف سونی سکنہ پھولنگر، خرم شہزاد، ندیم عرف دیمی، غلام رسول عرف سولی، اشرف، عامر سہیل جوکہ رکاوٹیں کھڑی کرکے راہگیروں کو لوٹتے تھے کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے پانچ موٹر سائیکلیں، 15موبائل فون، 60ہزار نقدی، 2کمپیوٹر سسٹم کل مالیتی 4لاکھ 60ہزار روپے ، 3پسٹل30بور، ضرب گولیاں 50برآمد کرلیں یہ گروہ پولیس کے لیے عرصہ دراز سے چیلنج بنا ہوا تھا عوام نے اس گروہ کی گرفتاری پر سکھ کا سانس لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -