قصور ، مصطفی آباد نہر سے لاکھوں کی ریچ چوری ، پولیس رشوت لیکر خاموش

قصور ، مصطفی آباد نہر سے لاکھوں کی ریچ چوری ، پولیس رشوت لیکر خاموش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(بیورورپورٹ)مصطفی آباد نہر سے لاکھوں روپے کی ریت چوری کا سلسلہ عروج پر، محکمہ انہارکے انجئنیر، گیز ریڈر سمیت دیگر ملازمین اور پولیس کے اہلکار بھاری رشوت لیکر خاموش، اعلی حکام فوری نوٹس لیں، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی نہر سے با اثر افراد کی طرف سے ریت چوری کا سلسلہ عروج پر ، ہر سال کی سال بھی نہر سے کرینیں لگا کر ٹرالیوں کے ذریعے چوبیس گھنٹے ریت نکالنے کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا، ذرائع کے مطابق محکمہ انہار کا ب انجینئر اور گیز ریڈر اور پولیس بھی با اثر ریت چوری کرنے والوں کے ساتھ ساز باز ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ افراد دھڑلے سے ریت چوری کررہے ہیں، گزشتہ روز ایس ڈی او محکمہ انہار نے ریت چوری کی اطلاع پولیس کو دی ، پولیس تھانہ کاہنہ اور پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ہماری حدود نہیں بنتی کہہ کر کاروائی کرنے سے انکار کر دیا، با اثر افراد ریت چوری کرکے مختلف دیہات میں ہونے والے سرکاری ترقیاتی کاموں کیلئے فروخت کرنے کے علاوہ نہر کنارے بھی سٹاک کر رہے ہیں جہاں سے بعد میں فروخت کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا،ریت چوری کرنے کی وجہ سے نہر میں بڑے بڑے گڑے جبکہ کنارے کمزور ہو رہے ہیں،وزیر اعلی پنجاب، ایس سی محکمہ انہار، ایکسئین محکمہ انہار، آئی جی پنجاب ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ریت چوری کرنے والے با اثر افراد اور محکمہ انہار اور پولیس کے ملوث ملازمین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ،

مزید :

علاقائی -