کوئٹہ ،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او جاں بحق

کوئٹہ ،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سابق ایس ایچ او جاں بحق

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )کوئٹہ کے علاقے مسجد روڈ سے ملحقہ گلی یٹ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سابق ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ فضل الرحمٰن کاکڑ جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فضل الرحمٰن اپنے گاڑیوں کے شو روم میں بیٹھے تھے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔سابق ایس ایچ او فضل الرحمٰن کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔دوسری جانب ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس ایچ او

مزید :

صفحہ آخر -