برطانوی حکومت نے نوازشریف کی لندن جائیدادوں کے ثبوت نیب کو دید یئے، ذرائع کا دعویٰ

برطانوی حکومت نے نوازشریف کی لندن جائیدادوں کے ثبوت نیب کو دید یئے، ذرائع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)نیب حکام ایون فیلڈ اور فلیگ شپ کرپشن سکینڈل میں ضمنی ریفرنس اس ہفتے احتساب عدالت میں دائر کریں گے،ایون فیلڈ اور فلیگ شپ کرپشن ریفرنس میں نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن ( ر)صفدرملزم قرار دئیے گئے ہیں۔نیب ذرائع نے بتایا ہے ڈائریکٹر جنرل نیب آپریشن ہیڈ کوارٹر ظاہر شاہ کی سربراہی میں لندن پہنچی،ٹیم نئے ثبوت اور پہلے سے موجود ثبوت کی برطانوی حکام سے تصدیق کرانے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہے،اس ٹیم نے جو برطانوی حکومت سے ثبوت اور دستاویزات کی تصدیق حاصل کی ہے اس کی روشنی میں سپلیمنٹری ریفرنس اس ہفتے احتساب عدالت راولپنڈی میں دائر کئے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا برطانوی حکومت نے نیب ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کیا تمام ضروری معلومات فراہم کردی ہیں جبکہ لندن میں نوازشریف کے خاندان کی ملکیتی جائیدادوں بارے میں مطلوبہ معلومات اور متعلقہ دستاویزات بھی فراہم کردی ہیں۔نیب ذرائع نے بتایا کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کی عدم تعیناتی کے باعث سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنے میں مشکلات حائل ہیں حکومت پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی کرنے پر راضی نہیں۔نیب ذرائع نے بتایا عدالت میں اٹارنی جنرل نے3دن کے اندر پراسیکیوٹر جنرل نیب تعینات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -