ڈیرہ غازی خان، رینجرز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں پنجاب رینجرز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز نے ڈیرہ غازی خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکورٹی اہلکاروں کے اغوا اور قتل میں ملوث تھے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔علا وہ ازیں کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں ماں بیٹی پولیو ورکر کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز کے عملے نے سریاب اور ملحقہ علاقوں میں کا رروائی کر تے ہوئے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے کا رروائی شروع کر دی۔دریں اثنانصیر آباد کے علاقے چھتر میں فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے آپریشن رد الفسا دکے دوران خفیہ اطلاع ملنے پر آپریشن کیا اس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کر لیا آئی ایس پی آر کے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیا کہ اسلحہ میں مشین گن ، راکٹ ، مارٹر ، دستی بم ، ڈیٹونیٹر، دھماکہ خیز مواد اور مواصلاتی آلات برآمد کر کے قبضے میں لئے گئے ہیں۔
دہشتگرد ہلاک