الیکشن 2018ء ملک بھر کی تمام اہم سیاسی جماعتوں نے منشور کی تیاریاں شروع کریں

الیکشن 2018ء ملک بھر کی تمام اہم سیاسی جماعتوں نے منشور کی تیاریاں شروع کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آن لائن) ملک میں ہونیوالے آئندہ عام الیکشن کیلئے ملک بھر کی تمام اہم سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے منشور کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور منشور میں زیادہ سے زیادہ عوامی مفاد اور بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر عوام سے نئے وعدے کرنے سمیت دیگر تجاویز بھی زیر غور لائی گئیں ہیں جبکہ اب تک اس اہم ذمہ داری کو نبھانے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے منشور کے نکات کو انتہائی خفیہ رکھا جا رہا ہے اوراس سلسلے میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) ،پاکستان تحریک انصاف ،پاکستان پیپلز پارٹی اورپاکستان مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں اور مختلف شعبوں کے ماہرین پر مشتمل قائم کمیٹیاں عام انتخابات کیلئے منشور کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو حتمی مراحل میں ہے انتخابی منشور کے ڈرافٹ کی تیاری کے بعد اسے پارٹیوں کے اہم اجلاسوں میں پیش کیا جائیگا اور اس کی منظوری لی جائیگی ذرائع کے مطابق تمام جماعتوں نے پہلے پیش کردہ منشور کے مسودات میں نہ صرف بدلتے ہوئے حالات کے مطابق تبدیلیاں بلکہ عوام سے نئے وعدے بھی شامل کئے ہیں ۔

Bac

مزید :

صفحہ آخر -