کراچی،عدیل چانڈیو نے ایس ایس پی ملیر کا چارج سنبھال لیا

کراچی،عدیل چانڈیو نے ایس ایس پی ملیر کا چارج سنبھال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن )عدیل چانڈیو نے ایس ایس پی ملیر کا چارج سنبھال لیا۔ آفس سنبھالتے ہی ان کا کہنا تھا کہ نقیب اللہ ہلاکت سے متعلق تحقیقات شفاف اور میرٹ پر ہوں گی۔ ماضی میں اگر کسی کیساتھ زیادتی ہوئی تو اس کا ازالہ بھی کیا جائیگا۔نقیب اللہ کی ہلاکت نے اِن کاؤنٹر اسپیشلسٹ راؤ انوار کا بوریا بستر گول کردیا۔ عدیل چانڈیو چارج سبنھالنے کے بعد دفتر پہنچے تو شہریوں سے ہونیوالی زیادتیوں کے ازالے کا وعدہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نقیب اللہ مقابلے پر تحقیقاتی کمیٹی کام کررہی ہے، جو بھی حقائق سامنے آئیں گے اس کے مطابق شفاف کارروائی ہوگی۔دوسری جانب راؤ انوار کے معطل ہوتے ہی سابق ایس ایس ملیر کے دفتر کا سامان بھی پولیس موبائل کے ذریعے منتقل کردیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -