سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس آج ہوگا،زینب کیس پربریفنگ دی جائیگی

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس آج ہوگا،زینب کیس پربریفنگ دی جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) سینٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس آج (پیر کو) ہوگا ،اجلاس میں قصور میں قتل ہونے والی 8سالہ بچی زینب کے قاتلوں کی گرفتاری کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں کمیٹی کو اگاہ کیا جائے گا جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے ای سی ایل پالیسی پر بریفنگ دی جائے گی کمیٹی کا اجلاس چیرمین سینیٹر رحمن ملک کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا اجلاس میں سینیٹر روبینہ خالد کی جانب سے خواجہ سراؤں کے تحفظ اور حقوق ترمیمی بل ،سینیٹر سراج الحق کی جانب سے اسلام آباد میں قرضوں پر شرح سود کے امتناع کا بل اور سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے سینٹ میں پیش کئے جانے والے بل پر بحث ہوگی اجلاس میں سانحہ قصور کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت اور ای سی ایل پالیسی پر بریفنگ دی جائے گی ۔

مزید :

صفحہ آخر -