سرکاری حج سکیم کی حج درخواستوں کی تعداد2لاکھ 40ہزار سے زائد ہوگئی

سرکاری حج سکیم کی حج درخواستوں کی تعداد2لاکھ 40ہزار سے زائد ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سرکاری حج سکیم 2018ء کی حج درخواستوں کی تعداد دو لاکھ 40ہزار سے زائد ہوگئی حج درخواستوں کی وصولی 24جنوری تک جاری رہے گی۔ قرعہ اندازی 26جنوری کو ہوگی 13بنکوں میں زیادہ سے زیادہ درخواستیں جمع کرنے کا مقابلہ جاری ریڈایبل پاسپورٹ جس کی میعاد 20فروری 2019ء تک ہو نادرا کے شناختی کارڈ 8تصاویر کے ساتھ حج درخواست دی جا سکتی ہے۔حج 2018ء میں سرکاری سکیم کی ایک کیٹگری رکھی گئی ہے جس کے تحت لاہور، ملتان، اسلام آباد، پشاور سے دو لاکھ 80ہزار کراچی کوئٹہ سکھر سے دو لاکھ 70ہزار پیکیج رکھا گیا ہے قربانی کے 13ہزار علیحدہ رکھے گئے ہیں۔ قربانی کے پیسے پیکیج کے ساتھ جمع کرنے والوں کی قربانی وزارت کرے گی۔
درخواستیں

مزید :

صفحہ آخر -