شہباز شریف لاہور سے باہر نکلیں لوڈشیڈنگ کا پتہ چل جائیگا : کائرہ

شہباز شریف لاہور سے باہر نکلیں لوڈشیڈنگ کا پتہ چل جائیگا : کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینررہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ شہبازشریف لاہورسے باہرنکلیں لوڈشیڈنگ کاپتہ چل جائیگا،ماڈل ٹاون اورجاتی امراکے محلات کے علاوہ ہرجگہ اندھیرے ہیں،قوم کو پتا ہے کہ کون ٹوپیاں پہن کر ٹوپی ڈرامے کرتا ہے پاکستانی قوم شوبازشریف کی شوبازیوں سے اچھی طرح واقف ہیلاہورمیں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف 10سال میں سوئس بینک سے پیسے کیوں نہ لائے؟اب الیکشن آرہے ہیں تو سوئس اکاونٹ یاد آگئے،سوئس اکاونٹس کی دولت کی حقیقت تھی توسامنے لے آتے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ سوئس اکاونٹس کوچھوڑیں اب اپنے بھائی اورانکے بچوں کی دولت کی فکر کریں،شہباز شریف اپنے گھر کی خبر لیں جہاں نیب آنے والی ہے آپکے خاندان نے جو اربوں ڈالرلوٹے و ہ عدالت واپس لانیوالی ہے۔قمر زمان کہتے ہیں کہ شہباز شریف خودکوپہلے حدیبیہ کی تحقیقات کیلیے پیش کریں پھرباتیں کریں اگردامن صاف ہے توحدیبیہ ریفرنس میں ٹیکنیکل بنیادوں کاسہاراکیوں لے ر ہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مال روڈپرسانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداکے خون کاحساب لینے جمع ہوئے۔ قمرزمان کائرہ کہتے ہیں کہ 5فروری کوشہبازشریف کے ہرسوال کا جواب دیں گے۔
کائرہ

مزید :

صفحہ آخر -