ملتان ، سوائن فلو 2اور زندگیاں نگل گیا، مرنیوالوں کی مجموعی تعداد 29تک جا پہنچی

ملتان ، سوائن فلو 2اور زندگیاں نگل گیا، مرنیوالوں کی مجموعی تعداد 29تک جا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نمائندہ پاکستان)نشتر ہسپتال میں سیزنل انفلوئنزا کے دو اورمریض دم توڑ گئے ہے‘ اتوارکے روز آئی سی یو وارڈ میں داخل ملتان کے 62 سالہ عنایت اللہ اور لیہ کی رہائشی 28سالہ حمیرافوت ہوئے جس میں سوائن فلو ’سیزنل انفلوائنزا‘ ایچ ون این ون کی تصدیق ہوئی۔ نشتر ہسپتال میں سوائن فلو کے باعث فوت ہونیوالوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے اور اب تک نشتر ہسپتال میں سوائن فلو کے شبہ میں مجموعی طورپر 222مریض داخل ہوئے ہیں‘ جس میں سے 116 میں سوائن فلو کی تصدیق ہو چکی ہے۔ نشتر ہسپتال میں اس وقت 24 مریض داخل ہیں‘ جس میں سے 21مریض آئسولیشن وارڈ اور 4 مریض آئی سی یو میں ہیں‘آئسولیشن وارڈ میں 8 سوائن فلو پازیٹو اور آئی سی یو میں 4 مریض سوائن فلو پازیٹو ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -