فلم انڈسٹری کے سینئراداکار اختر شاد 74برس کی عمر میں انتقال کرگئے

فلم انڈسٹری کے سینئراداکار اختر شاد 74برس کی عمر میں انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر)فلم انڈسٹری کے سینئراداکار اختر شاد 74برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔مرحوم کو سینکڑوں سوگوارو ں کی موجودگی میں گزشتہ روز شاہ فرید قبرستان سبزہ زار میں سپر د خاک کردیا گیا۔نمازہ جنازہ میں فلم ،ٹی وی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اختر شاد محکمہ ایکسائز میں انسپکٹر ریٹائرڈ تھے انہوں نے 1962 میں شوبز میں قدم رکھا اور400 کے قریب فلموں اور 200 سے زائد ٹی وی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کئے۔اختر شاد کو سوتے میں دل کا دورہ پڑا اوروہ خالق حقیقی سے جا ملے۔مرحو م اختر شاد کی مشہور فلموں میں موج میلہ،سجن پیارا،جٹ دا کھڑاک،ایک چہرہ دو روپ،انمول محبت،دیوار،دلاں دے سودے،نیا انداز،ضدی جٹ،رنگیلا اور منور ظریف،میں بھی تو انسان ہوں،گرفتار،کالے چور،کوچوان،ترانہ،عادل،بارش ،بھروسہ،مرد،قیامت سے قیامت تک، اٹل فیصلہ،دادا پوتا ،دل نال سجن دے،جینے کی سزا،جوش،محمد خان،روٹی کپڑا اور مکان،نصیب ،کنوارہ باپ،ایک گناہ اور سہی،قانون ،ابھی نہیں تو کبھی نہیں،اشتہاری،گوری دیاں جانجھراں،زلزلہ،شکوہ،لائسنس،بڈھا گجر،جگا گجر،منگاگجر،مفرور،شیر دل،نشان،چن ویر،عجب خان، تیس مار خان،دھشت گرد،بے قابو،باغی،قدرت دا انتقام،درندگی،اپریل فول،اک دوجے کے لیے،وحشی راجپوت،زمین کے خدا،سوہا جوڑا،میڈم باوری،انوکھی شکارن،کرائم فائٹر،میرا نام محبت، محبت ہے کیا چیز،سلاخیں،خون پسینہ،آواز،بدلتے موسم،شمع،شیشے کا گھر،ماں باپ،سوال،الٹی میٹم،میم صاحب،بس میرے ہی رہنا،شیر دل 2،پیوبدمعاشاں دا،عزت کی قیمت،ان داتا،سدھا رستہ،لنگوٹیا،راجہ صاحب،ناکہ بندی،بلاببر شیر،رنگیلے جاسوس،ہمراہی،اُستاد شاگرد،دوریاں،پانی،رستم تے خان،الفت،آوارہ،ٹاپ ٹین،بابادینہ،بدنام ،بلو302 ، الیاساگجرو دیگر شامل ہیں اُن کی آخری فلم ہدایتکار سیدنور کی ’’پرائز آف آنر ‘‘ہے جوکہ ابھی ریلیز ہونی ہے۔مرحوم کے ٹی وی ڈراموں میں گھر گلیاں اور راستے،راہیں،غریب شہر،خواب عذاب،لمبے ہاتھ،منجھدار،ڈبل سواری،مشورہ مفت،دوپٹہ ،نقاب،صاحب سرکار،سب اچھا ہے،اتھرا،پاتال،ایئر پورٹ،کاجل گھر،آلنہ،نگاہ،واردات،سایہ،زندگی،ہم سب اُمید سے ہیں میں اعجاز بٹ اور بابر اعوان کے کردار میں بھی انہوں نے خوب شہرت حاصل کی۔اختر شاد کی وفات پر فلم اور ٹی وی حلقوں نے گہرے دُکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -