سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہونگے

سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہونگے

  

اسلام آباد (این این آئی)سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس (آج)پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونگے ٗ سینٹ کا اجلاس سہ پہر تین بجے اور قومی اسمبلی کا اجلاس شام چار بجے ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سپیکر سر دار ایاز صادق کرینگے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دور ان کراچی میں قتل ہونے و الے نقیب اللہ محسود کے حوالے سے رپورٹ پیش کئے جانے کا امکان ہے دوسری جانب سینٹ اجلا س کا 47نکالی ا یجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ایوان بالا میں وزیر داخلہ سے لاپتہ افراد کے معاملے پر بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق سینیٹر حافظ حمد اللہ تعلیمی نصاب میں عقیدہ ختم نبوت شامل کر نے کی قرارداد پیش کرینگے ۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ملک کے مختلف حصو ں میں شہریوں کو پیش آنے والے تشدد کے واقعات پر بھی بحث ہو گی ۔

مزید :

صفحہ آخر -