نیشنل ایکشن پلان کے تحت کے پی کے ، فاٹا کے مدارس کی جیوفینسنگ مکمل

نیشنل ایکشن پلان کے تحت کے پی کے ، فاٹا کے مدارس کی جیوفینسنگ مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور ( آن لائن)نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے بھر کے مدارس میں زیر تعلیم غیر ملکی طالب علموں (افغان مہاجرین) کی تفصیلات حکو مت کو فراہم کردی ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے بھر اور فاٹا کے مدارس کی جیوفینسنگ کا سلسلہ بھی مکمل ہو گیاہے صوبے بھر اور فاٹا میں مختلف مسالک کے مدارس کی تفصیلات اکھٹی ہونے کیساتھ ساتھ ان میں موجود طلباء و طالبات کی تفصیلات بھی اکھٹی کر کے وفاقی وز ا ر ت داخلہ کو ارسال کردی ہے ۔جبکہ وفاق المدارس خیبر پختونخو ا کے 5ہزار 6سو سے زائدمدارس میں زیر تعلیم غیر ملکی طلباء ( افغان مہاجرین طلباء) کی تفصیلات طلب کی گئی تھی سابق ادوار کے بعد مدارس میں بغیر ویزے ، سفری دستاویزات اورپاکستانی حکام کی اجازت کے بغیر داخلے نہیں دیئے جا رہے ہیں ،ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے بھر کے مدارس میں قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان مہاجرین طلباء کی تفصیلات فراہم کردی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -