سانحہ 12 مئی ، مفرور 16 ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

سانحہ 12 مئی ، مفرور 16 ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ 12 مئی کیس میں مفرور 16 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق مئیر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان کیخلاف سانحہ بارہ مئی کے مقدمات میں تفتیشی افسر نے 16 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ضابط فواجداری کی دفعہ 87 کے تحت اخبار میں اشتہار شائع کراتے ہوئے انہیں 3 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔ ملزمان میں عمیر حسین صدیقی، حق نواز، عبدالاحد، دلدارمیاں، عبدالوحید بھی شامل ہیں۔ملزمان کیخلاف مقدمات انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نمبر 3 میں زیرِ سماعت ہیں اور سانحہ 12 مئی کے 7 مقدمات میں مئیر کراچی وسیم اختر ضمانت پر رہا ہیں۔ ملزمان پر قتل، ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ سمیت متعدد الزامات عائد ہیں۔واضح رہے 12 مئی 2007 کو سا بق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور آمریت میں وکلا تحریک کے دوران غیر فعال چیف جسٹس افتخار چوہدری کی کراچی آمد پر سیاسی جما عت کے کارکنوں کی فائرنگ سے وکلا سمیت کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

سانحہ 12مئی

مزید :

صفحہ آخر -