مردان،کمسن عاصمہ قتل کیس میں علاقے کی جانچ پڑتال کا کام مکمل

مردان،کمسن عاصمہ قتل کیس میں علاقے کی جانچ پڑتال کا کام مکمل

  

مردان (مانیٹرنگ ڈیسک ) مردان میں تین سالہ بچی عاصمہ قتل کیس میں علاقے کی جانچ پڑتال کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ قتل کیس میں مزید 31 مشتبہ افراد کی نشاندہی پر ان کے انٹرویو کیے گئے۔ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں محمد سعید کا کہناہے کہ واقعے میں ملوث مجرم کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لائیں گے۔پولیس کے مطابق عاصمہ قتل کیس پر مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس ٹیموں نے 60سے زیادہ خاندانوں کی جانچ پڑتال کی۔پولیس کے مطابق مزید افراد کے خون کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں خون کے نمونوں کا عاصمہ کی رپورٹ سے موازنہ کیا جائے گا عاصمہ قتل کیس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ پولیس نے کیس میں 200سے زیادہ افراد کے انٹرویو کیے ہیں۔ کیس میں خاندانی تعلقات اور دشمنی کے پہلو وں پر بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ان کا کہناتھا کہ عاصمہ کے قاتلوں کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

عاصمہ کیس

مزید :

صفحہ آخر -