زرداری ، نیازی اور قادری اتحاد انار کی کا منصوبہ ، سازشی ملکی ترقی کے دشمن ہیں : رانا تنویر حسین

زرداری ، نیازی اور قادری اتحاد انار کی کا منصوبہ ، سازشی ملکی ترقی کے دشمن ...

  

لاہور،شیخوپورہ، فیروز والا ( مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں، نمائندہ پاکستان) وفاقی وزیر دفاعی پیداواراینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ دھرنوں ،لاک ڈاؤن ،توڑ پھوڑ ، بلاجواز احتجاج اور انتشار کی سیاست کا بازار چار سالوں سے گرم ہے سازشی عناصر ملکی ترقی وخوشحالی کے دشمن ہیں زرداری ، قادری اورنیازی ٹرائیکا ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں زندہ دلان لاہورنے اپوزیشن کے جلسے میں شرکت نہ کر کے نواز شریف سے والہانہ محبت کا ثبوت دیا ہے پارلیمنٹ سے کروڑوں روپے تنخواہ لینے والے آج اسی پارلیمنٹ کو گا لیا ں دے رہے ہیں نوازشریف کی مقبولیت اور آئندہ عام انتخابات میں یقینی شکست نے پی ٹی آئی ،پیپلز پارٹی اوردیگر اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کو حواس با ختہ کردیا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے این اے 132کے علاقہ ٹھیکری والہ میں سوئی گیس فراہمی کے منصوبہ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب اور میڈیاسے گفتگوکرتے ہو ئے کیا پیر اشرف رسول ایم پی اے ، ندیم گورایہ ، عقیل احمد بھٹی ، میاں عبدالروف، ملک ظہیر احمد ، ملک نوید چوہان ، چودھری شہباز اصغر، حاجی ظفر علی، حکیم سلیم اللہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیاوفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ نوازشریف کی تحریک ووٹ کے تقدس اور انصاف کی بحالی کی تحریک ہے ماضی میں نوازشریف کو ایٹمی دھماکے کرنے پر جلاوطن کیا گیا تھا اب معاشی دھماکہ کرنے پر سزا دی جارہی ہے قوم نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے مسلم لیگ(ن) مرکز سمیت تمام صوبوں میں حکومت بنائے گی ۔

رانا تنویر

مزید :

صفحہ آخر -